نئی دہلی: مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کومعمولی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ واپس لایا جائے گا۔ جس کو حال ہی میں مرکزی حکومت نے منسوخ کردیا تھا انہوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم نے کسانوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی نے وہ کام کیا جو 70 سال میں کسی نے نہیں کیا۔