حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے آدھار کارڈ کے اجراء کے سلسلے میں عہدیداروں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر سال چھ لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ پیدائش کے فوراً بعد ان سبھی کو آدھار کارڈ جاری کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ اور ادھار کارڈ کو ان کے والدین کے موبائل نمبر سے لنک کرنے کی ہدایت دی سی ایس نے کل عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ ہدایات جاری کیں۔ سومیش کمار نے ریاست کے تمام زونوں میں آدھار رجسٹریشن مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی