حیدرآباد : وزیر صحت ہریش راؤ نے درگا بائی دیشمکھ اسپتال میں قائم کردہ آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کا افتتا ح انجام دیا بعد ازاں وزیر صحت نے کہا کہ کورونا پابندیاں عائد کر نے ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے اس کا وہ احترام کرتے ہیں ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی ابھی موصول نہیں ہوئی ۔ کاپی کے حصول کے بعد کابینہ کوئی فیصلہ کرے گی