نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے نئے قسم امیکرون کے پھیلاؤ کے تناظر میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے حکام نے کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح کیا گیا کہ ثقافتی تقریبات اور بڑے ہجوم کی اجازت نہیں ہے۔ عوامی مقامات پر مناسب طریقے سے ماسک پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔