نئی دہلی:مرکزی وزیر کرن ریجو نے لوک سبھا میں انتخابی قوانین ترمیمی بل کو آج 12 بجے ایوان میں پیش کیا اس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید مخالفت کی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے ایوان کی کاروائی کو ملتوی کردیا دوبارہ 2 بجے بل پر بحث شروع ہوئی مرکزی وزیر کرن ریجو نے خطاب میں کہا کہ بل کا مقصد ووٹر آئی ڈی کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنا ہے جس سے بوگس ووٹوں کا خاتمہ ہوسکے اس پر اپوزیشن کانگریس نے الزام لگایا کہ اس سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہوگی تاہم اسپیکر نے ارکان کی ووٹنگ پر انتخابی قوانین ترمیمی بل کو اکثریت کے بنا پر منظور کر لیا اور ایوان کی کاروائی کو منگل تک ملتوی کردی