حیدرآباد: مرکزی حکومت پردھان کی خریدی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی نے مرکز کے خلاف احتجاج منظم کر نے کا فیصلہ کیا چیف منسٹر کے سی آر نے پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ آج پورے تلنگانہ میں احتجاج منظم کریں کے سی آر نے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں مرکز کے خلاف احتجاج کی قیادت کرے اور کسانوں کےساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور مرکزی حکومت کے رویہ پرعوام میں شعور بیدارکریں