
حیدرآباد: اے بی وی پی کے کارکنان نے تلنگانہ انٹر بورڈ کے دفترواقع بشیر باغ کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے سڑک پر اتر آئے اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی حالات کو قابومیں کر نے کے لئے پولیس نے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کردی جس سے حالات کشدہ ہوگئے طلبا دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے طلبا کے رہنماؤں نے الزام لگا یا کہ حال ہی میں انٹر سال اول کے نتائج میں طلبا کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے کہا طلبا کی خودکشی کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا طلبا یونین نے مطالبہ کیا کہ انٹر امتحانات میں فیل ہونے والے تمام طلبہ کو کامیاب قرار دیا جائے