حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) جنرل باڈی کونسل کے اجلاس کا افتتاح میئر گد والا وجئے لکشمی نے کیا۔کارپوریشن انتخابات کے بعد سے یہ پہلا جنرل باڈی کونسل اجلاس ہے حالیہ کئی دنوں سے بی جے پی کے کارپوریٹروں نے عوامی مسائل پر بات کر نے کی ضرورت پر جنرل باڈی کونسل اجلاس کے منعقد کر نے کا مطالبہ کیا تھا بی جے پی کارپوریٹروں کی جی ایچ ایم سی دفتر پر توڑ پھوڑ کے پیش نظر منعقد ہونے والے اجلاس کے لئے حکام نے 200 پولیس اہلکاروں کے ساتھ سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے