حیدرآباد: تلنگانہ میں حالیہ مقامی ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے 12 نشستوں کے انتخابات میں چھ پر بلا انتخاب منتخب ہوئے تھے اور مزید چھ نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ آج صبح 8 بجے گنتی شروع ہوئی۔چھ سیٹوں پر ٹی آر ایس پارٹی نے کامیابی حاصل کی ایل رمنا اور بھانوپرساد ضلع کریم نگر کی دونوں سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ بھانو پرساد کو 584 اورایل رمنا کو 479 ووٹ حاصل ہوئے عادل آباد میں ٹی آر ایس امیدوار ڈنڈے وٹھل نے 667 ووٹوں سےکامیابی حاصل کی۔ ٹی آر ایس کے امیدوار دادا مادھو نے کھمم سے 480 ووٹوں کو حاصل کیا نلگنڈہ میں ایم سی کوٹی ریڈی نے 691 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ میدک میں حکمراں پارٹی کے امیدوار یادو ریڈی نے 524 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔