حیدرآباد :چیف منسٹر کے سی آر آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ تامل ناڈو کے دو روز دورہ کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔وہ بیگم پیٹ ائیر پورٹ سے تیروچیرا پلی بذریعہ خصوصی طیارہ روانہ ہونگے اور رات چننئی میں قیام کریں گے بعد ازاں منگل کو سی ایم کے سی آر تامل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن سے ملاقات کریں گے۔اور تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات کریں گے کے سی آر جو حالیہ دنوں میں مرکزی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ملک کی سیاست میں سرگرم ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ملک بھر کی علاقائی جماعتوں کو متحد کرنے کے کام میں مصروف ہیں اس تناظر میں کے سی آر کے دورہ تامل ناڈو کو سیاسی حلقوں میں بڑی اہمیت کا حامل بتایا جارہا ہے