حیدرآباد: وزیرآئی ٹی و کارگذار صدر کے ٹی آر نے پیر کی صبح شہر کے صنعت نگر کرکٹ اسٹیڈیم میں جی ایچ ایم سی کی 250 نئےکچرا نکاسی کی گاڑیوں کا افتتاح کیا جبکہ شہر میں کچرا نکاسی کے لئے جملہ 3150 گاڑیاں دستیاب ہیں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کے ٹی آر نے شہر میں صفائی کا خیال رکھنے والے جی ایچ ایم سی عملہ کو مبارکباد پیش کی