حیدرآباد: تلنگانہ کے پانچ اضلاع میں چھ لوکل باڈی ایم ایل سی سیٹوں کے لیے پولنگ ختم ہو گئی ہے۔ کریم نگر کی دو، عادل آباد، نلگنڈہ، میدک اور کھمم اضلاع میں دو دو سیٹوں کے لیے کل 26 امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ متعلقہ اضلاع میں کارپوریٹرس، کونسلر، زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی نے کل 5,326 ووٹروں کے لیے 37 پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئے تھے ایم پی، ایم ایل اے اور ایم ایل سی جو متعلقہ مقامی اداروں کے سابقہ رکن ہیں نے بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کا عمل کووڈ قوانین کے مطابق کیا گیا ۔ متحدہ ضلع کریم نگر میں سب سے زیادہ 99.69 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ 1,324 ووٹوں کے لیے 1,320 ووٹ ڈالے گئے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل نے عادل آباد میں پولنگ کا معائنہ کیا۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے سخت سکیورٹی کے درمیان مکمل ہوا۔ ووٹوں کی گنتی اس ماہ کی 14 تاریخ کو ہوگی