نئی دہلی :کسان مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے زیادہ عرصے سے دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہے تھے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تین زرعی قوانین کے منسوخی کے بعد کسان یونین نے چند مطالبات کا اظہار کیا جس میں ایم ایس پی قیمت کا تعین دوران تحریک کسانوں پر کئے گئے مقدمات کی واپسی تحریک میں مرنے والوں کو معاوضہ کا اعلان شامل ہے مرکزی حکومت نے ان مطالبات سے اتفاق کر لیا ہے کسان یونین مورچہ نے اپنی ہڑتا ل سے دستبرداری اختیار کی اور دہلی کی سرحدوں پر قائم کئے گئے اپنے ٹنٹوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے