چنئی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے جو تمل ناڈو کے کنور میں گر کر تباہ ہو گیا ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ یہ حادثہ کوئمبٹور اور سلور کے درمیان انجن میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔اس میں کچھ دفاعی اہلکار بھی موجود تھے۔ہیلی کاپٹر کے گرتے ہی فوج نے فضائی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جنرل راوت ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔