حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے منگل کو حیدرآباد کے نمس اسپتال میں 12 کروڑ روپے صرفہ سے خریدے گئے جدید ترین آلات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے متعلقہ محکموں کے ایچ او ڈی سے کہا کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں کو کارپوریٹ اسپتالوں کے طرز پرترقی دینے کی خواہاں ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوویڈ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت کوویڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔