نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کے آغاز ہی سے ٹی آر ایس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کے خلاف دونوں ایوان میں بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن اب تک کوئی واضح تیقن نہ ملنے پر ٹی آر ایس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے آج سے سرمائی اجلاس کا بائیکاٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے احا طہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس مرکزکے موقف کے خلاف احتجاج کریں گے دوسری طرف ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ حیدرآباد واپس ہوکر سی ایم کے سی آر کے ساتھ دھان کی خریداری کے مسئلہ پر مسقبل کے لا ئحہ عمل کے تعلق سے مشاورت کریں گے