حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ عام بسوں کے کرایوں میں 25 پیسے فی کلومیٹر اور دیگر بسوں کے کرایوں میں 30 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے لیے آر ٹی سی حکام نے حکومت کو تجاویز بھیجی ہیں۔ اس موقع پر آر ٹی سی کے چیرمین باجی ریڈی گووردھن نے کہا کہ قیمتوں کی تجاویز گزشتہ ماہ تیار کی گئی تھیں اور سی ایم کو پیش کی گئی تھیں۔ وزیراعلیٰ نے نشاندہی کی کہ طویل مسافتی روٹس پر بسیں چلانے سے منافع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 14 سو بسیں مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہیں اور ان کی جگہ نئی بسیں خریدنے کی ضرورت ہے۔ باجی ریڈی گووردھن نے کہا کہ حکومت کو تجویز بھیجی گئی ہے کہ عام بسوں کے لیے 25 پیسے اور دیگر بسوں کے لیے 30 پیسے کا اضافہ کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *