حیدرآباد: سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ فلائی برج پر منگل کی صبح تیز رفتار کار کے انجن میں آگ لگ گئی۔ گاڑی کے ڈرائیور نے فوراً گاڑی روک دی۔ گاڑی میں موجود سب لوگ گاڑی سے اتر گئے گاڑی میں آگ لگنے پر تمام گاڑیاں روک دی گئیں۔ جس سے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ فائر انجن بھی بروقت جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا۔ آگ لگنے سے کار مکمل طور پر جل گئی۔