نئی دہلی : لوک سبھا نے پیر کو متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے بل کو منظوری دے دی۔ یہ بل وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پیش کیا تھا۔ کانگریس کے رکن اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے مطالبہ کیا کہ بل پر بحث کی جائے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین بحث کی اجازت دینے کے لیے اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔تا کہ ایوان کی کاروائی خوش اسلوبی سے چل سکے ایوان میں شورغل اورنعروں کے درمیان بل کو اکثریت سے منظوری دی گئی اور کاروائی کو 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا