حیدرآباد: وزیر صحت ہریش راؤ کی صدرات میں نئے قسم کے کوروناکے پیش نظر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کے بعد ڈی ایچ سرینواس راؤ اور ڈی ایم ای رمیش ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دو دن سے ریاست بھر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ڈی ایچ نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں ویکسن لیں اور ماسک کا استعمال کریں