حیدرآباد :  تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی جو کوروناسے متاثر ہونے کے بعد اس ماہ کی 24 تاریخ کواسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔  اس وقت کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پوچارم سرینواس ریڈی کا تازہ ترین کورونا تشخیصی ٹسٹ منفی آیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا کیونکہ انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق وہ مزید کچھ دن گھر میں قرنطینہ میں رہیں گے۔ حال ہی میں پوچارم سرینواس ریڈی کی پوتی کی شادی حیدرآباد میں ہوئی۔ اے پی کے سی ایم جگن اور تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے بھی شادی میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *