حیدرآباد: بی جے پی کارپوریٹرس نے شہر میں گریٹر حیدرآباد مونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ میئر کے چیمبر میں داخل ہونے کی کوشش کے ساتھ ہی ماحول کشیدہ ہو گیا۔ پولیس نے انہیں روکا تو ہاتھا پائی کی نوبت آگئی بی جے پی کارپوریٹروں اور کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا جائے اور عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔ پانچ ماہ قبل ورچوئل میٹنگ ہوئی لیکن اس کے مطابق کوئی کام نہیں ہوا پولیس نے بی جے پی کے کارکنوں کو گرفتار کرکے اسٹیشن منتقل کردیا