حیدرآباد: تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ انہوں نے مرکز سے اناج خریدنے کی کتنی ہی بار اپیل کی ہفتہ کی رات پرگتی بھون میں ایک میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے کہ ایک سال میں کتنا اناج خریدا جائے گا۔ مرکز نے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت سے بات چیت کرے گی۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کی تحریکوں کے دوران درج کئے گئے ہزاروں مقدمات کو ختم کرے۔ کسانوں کی حمایت کرنے والوں پر بھی غداری کے الزامات لگائے گئے۔ مرکز سے کہا گیا کہ وہ بے قصوروں کے خلاف درج تمام مقدمات کو منسوخ کرے۔
سی ایم کے سی آر نے مزید کہا کہ تین زرعی قوانین کی وجہ سے تحریک میں شریک 750 کسانوں کی جانیں گئی ہے ان کے لواحقین کو مرکز25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینا چاہئے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہم ان کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو تحریک میں شہید ہوئے تھے۔ ساتھ ہی شہید ہونے والے افراد خاندان کو 3 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پر 22.5 کروڑ لاگت آئے گی۔