چنئی: تمل ناڈو کے ویلور ضلع میں جمعہ کو دیوار گرنے سے چار بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔ تمل ناڈو میں موسلادھار بارش کےپس نظر یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے میں مرنے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ کئی زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی اقدامات شروع کر دیے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔جس علاقے میں دیوار گری وہاں 50 سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں۔ سی ایم اسٹالن نے اس واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *