نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر اور کانگریس قائد سلمان خورشید کی رہائش گاہ واقع اتراکھنڈ کے نینی تال میں پیر کو کچھ لوگوں نےحملہ کرتے ہوئے مکان میں توڑ پھوڑ کی حال ہی میں سلمان خورشید نے اپنی نئی کتاب سن رائز اوور ایودھیا نیشن ووڈان آن اوور ٹائمز میں ہندوتوا کو بنیاد پرست اسلام سے تشبیہ دی گئی تھی۔ اس حملہ کے وقت پوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کچھ وگ بی جے پی کا جھنڈا لئے ہوئے جئے شری رام کے نعرہ لگارہے تھے ڈی جی آئی (کماؤن) نیلیش آنند نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔