سدی پیٹ : سدی پیٹ کے ضلع کلکٹر وینکٹ رامی ریڈی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار کو رضاکارانہ ریٹائر منٹ کے لئے اپنا استعفی پیش کیا حکومت نے فوری طور پر ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ استعفی دینے والے وینکٹ رامی ریڈی نے بی آر کے بھون میں میڈیا سے بات کی۔ وینکٹ رامی ریڈی جلد ہی ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اور انہیں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ایم ایل سی کا عہدہ دیا جانے کا امکان ہے۔