نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پیر کو تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ سے ورچول میٹنگ کریں گی۔ کانفرنس میں اصلاحات پر مبنی کاروباری ماحول پیدا کرنے اور ملک کی ترقی کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے ٹویٹ کیا کہ معاون وزرائے خزانہ پنکج چودھری اوربھگوت کراد بھی 15 نومبر کو ورچول میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں کے سکریٹریوں، ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مالی سیکریٹری بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔