نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی میں دن بدن نمایاں اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ آلودگی خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اس تناظر میں سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سی جے آئی جسٹس این وی رمنا نے اس موقع پرحکومت سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے متعلق پوچھا کہ کس طرح اس فضائی آلودگی کو کم کیا جاسکتا ہے اگر ضروری ہو تو لاک ڈاؤن کے معاملہ پر بھی غور کیا جاسکتا ہے