حیدرآباد :ٹی آر ایس پارٹی نے دھان کی خریداری پر مرکزی حکومت کے موقف کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ریاست گیر دھرنا منظم کیا۔ اضلاع، حلقوں، زونل مراکز میں وزراء، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور دیگر عوامی نمائندوں نے اس دھرنے میں حصہ لیا حیدرآباد اندرا پارک میں وزراء محمود علی، تلسانی سرینواس یادو، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور کارپوریٹرس موجود تھے کسانوں کے تئیں مرکزی پائیسیوں کے خلاف نعرہ لگار ہے تھے چیف منسٹر کے سی آر نے جمعہ کو کسانوں کے تئیں این ڈی اے حکومت کے رویہ پر تشویش کا اظہار کیا۔