حیدرآباد: ایٹالا راجندر نے حضور آباد کے ایم ایل اے کے طور پر حلف لیا ہے۔ اسپیکر پوچارم سرینواس نے بدھ کی صبح اسمبلی کے اسپیکر کے چیمبر میں ایٹالا راجندر کو حضور آباد کے ایم ایل اے کے طور پر عہدے کا حلف دلایا۔ اس تقریب میں جتیندر ریڈی، کونڈا وشویشور ریڈی، تولا اوما، رویندر ریڈی سمیت کئی قائدین نے شرکت کی۔