
حیدرآباد :الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں ایم ایل سی نشستوں کے لیے شیڈول کو جاری کیا گیا عادل آباد، ورنگل، نلگنڈہ، میدک، نظام آباد اور کھمم سے ایک ایک نشست۔ کریم نگر، محبوب نگر اور رنگاریڈی کی دو نشستوں کے لیے منگل کو شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ 16 نومبر کو نوٹیفکیشن، 23 نومبر کو کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی آخری تاریخ، 24 نومبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، 26 نومبر کو دستبرداری کی آخری تاریخ، 10 دسمبر کو پولنگ اور 14 دسمبر کو گنتی ہوگی۔