نئی دہلی: شدید بارش اور سیلاب کی سی صورت حال سے حیدرآباد کی عوام پر یشان ہے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ وہ حیدرآباد کے بارش متاثرین کی مدد کے لئے اپنی حکومت کی جانب سے 15 کروڑ روپے کی مالی امداد دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس رقم کو راحت کاری سرگرمیوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔تلنگانہ کے عوام کی جانب سے سی ایم کے سی آر نے 15 کروڑ کی امداد کا اعلان کرنے پر کیجریوال کا شکریہ ادا کیا۔ منگل کو کے سی آر نے کیجریوال کو فون کیا۔ اور ان کی سخاوت اور حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *