ممبئی: مہاراشٹراحمد نگر کے کوویڈ اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی۔ آئی سی یو وارڈ میں لگی آگ چند لمحوں میں پورے علاقے میں پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثہ کے وقت کورونا وارڈ میں 17 کوویڈ متاثرین کا علاج کیا جا رہا تھا۔ آگ میں پھنسے کورونا کے چھ مریض جھلسنے سے ہلاک ہوگئے باقی 11 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ سمیت پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں کیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فائر برگیڈ کے لیے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *