حیدرآباد:  حضور آباد ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس تناظر میں کانگریس کی سیاسی امور کی کمیٹی نے آج حیدرآباد کے گاندھی بھون میں میٹنگ کی جس میں انتخابی نتائج اور پارٹی  کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود سینئر لیڈر جناریڈی درمیان میں ہی چلے گئے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ وہ ہر بار میٹنگ میں نہیں آئیں گے اور ضرورت پڑنے پر ہی آئیں گے۔

دوسری طرف انتخابی نتائج کے بعد پارٹی کے اہم قائدین کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور جگاریڈی نے کانگریس پارٹی اور ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی پرشدید تنقید کی ہے۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *