حیدرآباد: ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی آر نے حضور آباد ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس امیدوار سرینواس یادو کی شکست پر ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے گزشتہ 20 سالوں میں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے اور اس ایک نتیجہ سے جو نقصان ہوا ہے اس کا پارٹی کو کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔ حضورآباد حلقہ میں انتہائی متاثر کن مقابلہ کرنے والے ٹی آر ایس امیدوار سرینواس یادو کو مبارکباد دی