حیدرآباد : ششانک گوئل نے آج حضور آباد ضمنی انتخاب میں استعمال شدہ وی وی پی اے ٹی کی تبدیلی اور منتقلی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا انہوں نے کریم نگر ضلع کلکٹر اور ریٹرننگ آفیسر کو انکوائری کے بعد رپورٹ دینے کی ہدایت دی بی جے پی لیڈروں نے ششانک گوئل سے ملاقات کی اور وی وی پی اے ٹی کی تبدیلی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ وی وی پی اے ٹی کی تبدیلی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرئے اور سی بی آئی جانچ کروائے