ممبئی :بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بالآخر ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ۔ ضمانت کی درخواست تین دن سے زیر التوا ہے۔ جمعرات کو جسٹس نتن سمبرے نے آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن ڈمیچ کو ضمانت دے دی۔ آرین کو این سی بی حکام نے 3 اکتوبر کو منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں ہے۔ ایک ا سٹار ہیرو کے بیٹے کو اتنے دن جیل میں رہنا بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ حکمرانوں اور سیاسی حلقوں میں بھی گرما گرم موضوع بن گیا ہے۔ اسی طرح این سی بی کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے جو ذاتی طور پر اس کیس کی نگرانی کر رہے تھے وہ بھی ایک گرما گرم موضوع بن گئے۔