حیدرآباد :ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنی شناخت بنانے والے حیدرآبادی وی وی ایس لکشمن سیاست میں داخل ہورہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت جلد بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی انتخابات سے قبل پارٹی میں مشہور شخصیات کو پارٹی میں شمولیت  کرکے ووٹرز کو متاثر کرنا ہے۔ اس تناظر میں بی جے پی کیمرکزی قیادت جی ایچ ایم سی کے تحت آنے والے حلقہ سے لکشمن کو میدان میں اتارنے کی امید رکھتی ہے۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *