حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایسے لوگ جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لیا ہے ان لوگوں کا راشن اور پنشن معطل کر دے جائے گا تلنگانہ کے ہیلتھ ڈائرکٹر ڈی ایچ سرینواس راؤ نے کہا کہ اس کا نفاذ یکم نومبر سے ہوگا انہوں مزید کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ مکمل طور پر کم نہیں ہوا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔ اسی لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ میں ویکسینیشن کے عمل میں بھی تیزی آئے گی۔