کریم نگر :تلنگانہ کے منچریال رام نگر رام گنڈم  کے کئی علاقوں زلزلہ سے متاثر ہوئے ۔ زلزلہ ہفتے کی سہ پہر 2 بج کر 3 منٹ پر آیا۔ ریکٹرا سکیل پر زلزلے کی شدت 4 تھی۔ زلزلے کا مرکز کریم نگر سے 45 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا۔ زلزلے سے راماگنڈم اور پیڈاپلی اضلاع متاثر ہوئے۔ اس سے خوفزدہ لوگ باہر بھاگ گئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *