حیدرآباد : ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے بتایا کہ اس ماہ 18 تاریخ کو ایک دن میں ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی ایک ہی دن میں 14.79 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی آرٹی سی بسوں نے ایک ہی دن میں 36.30 لاکھ کلو میٹر کافاصلہ طئے کیا سجنار نے تلنگانہ آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ کرناٹک مہاراشٹر چھتیس گڑھ اور تمل ناڈو کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دسہرے کے موقع پر ٹی ایس آر ٹی سی کی طرف سے چلائی جانے والی خصوصی بسوں کا استعمال کیا