![](https://nidaedeccan.com/wp-content/uploads/2021/10/70615317.jpg)
دہلی: کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کانگریس ہیڈ کوارٹرمیں شروع ہوگئی ہے جس میں پارٹی کے تنظیمی انتخابات کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ سال کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مرکزی ایجنڈے کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے تمام اہم رہنما آئی سی سی ہیڈ کوارٹر پہنچے اس اجلاس میں پنجاب اور چھتیس گڑھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اس وقت سونیا گاندھی کانگریس پارٹی کی نگران صدر ہیں ان کی جگہ نئے صدر کا انتخاب کر نے کے مطالبات بھی سنے جارہے ہیں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پارٹی کی باگ ڈور راہول کے حوالے کی جائے