حیدرآباد: وزیر آئی ٹی اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے بدھ کو پارٹی کے ریاستی صدر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا  تلنگانہ بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں  کے ٹی آر نے اس بارے میں بات کی کہ گزشتہ دو سالوں سے کوویڈ وبائی بیماری کی وجہ سے انتخابات کو کس طرح ملتوی کرنا پڑا اور اب حالات کے استحکام کے بعد ریاستی صدارتی انتخاب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس ماہ 17 سے 22 تک امیدوار اپنا نامزدگی پرچہ جمع کرسکتا ہے 23 تاریخ کو پر چہ نامزدگی کی جانچ اور 25 اکتوبر کو انتخاب ہوگا اسی دن ٹی آر ایس پارٹی ایک جنرل باڈی میٹنگ کا بھی انعقاد کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *