نئی دہلی: حیدرآباد میں قائم دوا ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک کے کووایکسین کو 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہنگامی استعمال کی منظوری ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGA) نے دے دی ہے ۔ اور توقع ہے کہ اس کا استعمال رواں ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔
بھارت بائیوٹیک نے اس مہینے کے آغاز میں بچوں پر کووایکسین کے مرحلے 2 اور 3 کے ٹرائل ڈیٹا کو اس مہینے کے آغاز میں ڈی سی جی آئی کو سونپ دی تھی۔ ویکسین 20 کے وقفہ کے ساتھ دو خوراکوں میں دی جائے گی۔