حضور آباد :انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر سال اول کے امتحانات 24 اکتوبر سے ہوں گے جو 30اکتوبر تک جاری رہیں گے حضور آباد کا ضمنی انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا الیکشن سے قبل 29 اور 30 تاریخ کو حضور آباد میں دفعہ 144 نافذ رہے گا ان حالات میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی امتحان کو ملتوی کرنے یا مراکز کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے حکومت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا