حیدرآباد:آج صبح سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے کئی نشیبی علاقے میں پانی جمع ہوگیا ہے ٹریفک نظام پوری طرح متاثر ہوا ہےکئی علاقوں میں اپارٹمنٹ کے نیچلے حصوں میں پانی داخل ہوگیا   جی ایچ ایم سی کے انفورسمنٹ ویجیلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای وی اینڈ ڈی ایم) کے ڈائریکٹر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عوام گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دیں

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی  کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شام 7 بجے تک حیدرآباد میں سب سے زیادہ بارش راجندر نگر میں 101.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی  اس کے بعد 75.5 ملی میٹر رامچندر پورم اور پٹانچیرو میں  ملک پیٹ میں 75.3 ملی میٹر  اور ملکاجگیری میں سب سے کم بارش 2.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *