حیدرآباد: حیدرآباد میٹرونے دسہرہ کے تہوار کے موقع پر مسافروں کے لئے کرایوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے اعلان کیا کہ میٹرو ایک پیش کش کے تحت سفر پر 40 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا میٹرو کرایوں پر چھوٹ کا اطلاق کل سے رواں ماہ کے آخر تک ہوگا۔این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ سیلاب سے شہر میں سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دن میں حاملہ خاتون کے لئے خصوصی طور پر میٹرو ٹرین چلائی گئی۔ آج کل سڑکوں پر سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ اس تناظر میں یہ محسوس کیا گیا کہ میٹرو کے سفر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *