حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد حیدرآباد ساؤتھ زون پولیس نے مسلم شبان تحریک کو 25 ستمبر کو اتحاد ریلی کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔جنوبی زون پولیس کے ڈپٹی کمشنر گجا راؤ بھوپال نے کہا ہے کہ ریلی کے انعقاد کی اجازت اس شرط کے ساتھ دی گئی ہے کہ صرف 100 افراد کو خلوت میدان میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی کوویڈ ہدایات یعنی ماسک پہننے ، ہاتھوں کی سنیٹائزنگ وغیرہ پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جلسے میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقریر اور نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہ افراد جن کے نام مقررین کی فہرست میں درج ہیں صرف انہیں بولنے کی اجازت ہوگی۔ یہ اجلاس ہفتہ کی سہ پہر 2 بجے سے 4 بجے تک منعقد کرنے کی اجازت ہے۔