یادادری:تلنگانہ پنچایت راج کے وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ ایک حادثےمیں بال بال بچ گئے۔ اسمبلی سیشن کے تناظر میں ورنگل سے حیدرآباد آنے والے وزراء کے قافلے سے بائیک ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کو یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آیا۔ دو پہیوں پر سوار دو افراد سڑک کے کنارے جھاڑی میں گر نے سے دونوں زخمی ہوگئے۔ وزیر نے خود اپنے قافلے میں زخمیوں کو  قریبی خانگی اسپتال پہنچایا۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *