دہلی : دہلی میں روہنی کورٹ کے احاطے میں گینگ وار ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جب جیتندر نامی ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا دو افراد جو وکیل کے لباس میں ملبوس عدالت کے احاطہ میں داخل ہوئے اور جیتندر پر گولیاں چلانا شروع کردیں جوابی کاروائی میں اسپیشل سیل سے گولیاں چلانے کی وجہ سے دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے دو گروپوں کی فائرنگ میں جیتندر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مبینہ طور پر اس واقعے میں گینگسٹر جتیندر کا وکیل شدید زخمی ہوا ہے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ عام شہری بھی عدالت میں اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔